Narcotics Anonymous

نشے کے عادی بےنام (این اے) کی بارہ روایات

  1. ہماری مشترکہ بھلائی سب کے لیے ہونی چاہئیے، ذاتی صحت یابی کا عمل این اے کے اتحاد پر مبنی ہے۔
  2. ہمارے گروپ کے مقصد میں قطعی حاکمیت صرف، ایک پیار کرنے والے خدا کی ہوتی ہے جیسا کہ وہ ہمارے اجتماعی شعور میں ظاہر ہوتا ہے۔ ہمارے رہنما ہمارے قابل اعتماد خادم ہیں؛ وہ حکم نہیں چلاتے۔
  3. رکنیت حاصل کرنے کے لیے ضروری چیز صرف نشہ چھوڑنے کی خواہش ہے۔
  4. ہر گروپ کو خودمختار ہونا چاہئیے، سواۓ ان معاملات کے جو دوسرے گروپ یا مجموعی طور پر این اے پر اثرانداز ہوں۔
  5. ہر گروپ کے مقاصد میں سے ایک بنیادی مقصد نشے کے اس عادی تک این اے کا پیغام پہنچانا ہے جو ابھی تک اذیت میں مبتلا ہے۔
  6. این اے گروپ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی کی بھی حمایت نہ کرے، نہ سرمایہ کاری کرے اور نہ ہی کسی کو اپنا نام استعمال کرنے دے، مبادا کہ پیسہ، جائیداد یا عزت کا مسئلہ ہمیں ہمارے بنیادی مقاصد سے نہ ہٹا دے۔
  7. ہر این اے گروپ کے لیے ضروری ہے کہ وہ مکمل طور پر اپنی مدد آپ کے تحت چلے، باہر سے ملنے والی امداد کو قبول نہ کرے۔
  8. نشے کے عادی بےنام (این اے) کو ہمیشہ غیر پیشہ ورانہ ہونا چاہئیے، مگر ہمارے سروس سنٹر مخصوص کارکن اجرت پر رکھ سکتے ہیں۔
  9. این اے کو اپنی مجموعی حیثیت میں کبھی بھی ایک ادارے کی شکل نہیں دی جا سکتی، مگر ہم ایسے سروس بورڈ یا کمیٹیاں بنا سکتے ہیں جو براہ راست ان لوگوں کے لیے ذمہ دار ہیں جن کی وہ خدمت کر رہے ہیں۔
  10. نشے کے عادی بےنام (این اے) بیرونی معاملات پہ کوئی رائے نہیں رکھتے؛ تاکہ این اے کا نام کبھی کسی عوامی اختلاف میں نا گھسیٹا جا سکے۔
  11. ہماری عوامی رابطہ پالیسی کی بنیاد تشہیر پر نہیں بلکہ کردار کی کشش پر ہے؛ ہمیں پریس، ریڈیو اور فلم میں اپنی ذاتی بے نامی کو رکھنے کی ضرورت ہے۔
  12. بے نامی ہماری تمام روایات کی روحانی بنیاد ہے اور ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اصولوں کو شخصیات پر ترجیح دینی ہے۔